26 جون 2012 - 19:30

پاکستان کی عدالت عظمی نے اس ملک کے نئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔-

ابنا: اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطا بق پاکستان کی سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ کے روبرو آج قومی مفاہمتی آرڈیننس یعنی این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی - سپریم کورٹ نے اپنے حکم ميں اٹارني جنرل کو کہا ہے کہ عدالتي فيصلے پر عمل درآمد سے متعلق نئے وزيراعظم سے پوچھ کر بتائيں - آرڈر ميں لکھا گيا ہے کہ سابق وزيراعظم کو اس کيس ميں سزا ہوئي، اب توقع ہے کہ نئے وزيراعظم ، عدالتي حکم پر عمل کريں گے- سپریم کورٹ نے اس مقدمے کی سماعت بارہ جولائی تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو این آر او مقدمے میں عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا جو بالآخر انکی وزارت عظمی سے برطرفی پر منتج ہوا-......../169